Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
واشنگٹن (انٹر نیشنل ڈیسک)امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حملے بند نہیں کیے، ضرورت پڑی تو مسلح کارروائیاں کی جائیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وسکونسن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آبنائے ہرمز پر مکمل امریکی کنٹرول اور تیل کی ترسیل شروع ہونے کا دعوی کیا۔امریکی معاشی پابندیوں کو موثر قرار دیتے ہوئے پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ اس وقت معاشی دبا ایران کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے، ایران کے پاس واحد راستہ یہ ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئے۔دوسری جانب امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف ڈیجیٹل اثاثوں، ٹیکنالوجی، سونے، ہوا بازی اور جہاز رانی پر پرنئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جو ملک یا کمپنی ایران سے لین دین کرے گی اسے براہِ راست امریکی پابندیوں کا سامنا ہو گا۔امریکی محکمہ خزانہ نے پاسدارانِ انقلاب کے 5 سینئر عہدیداروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 1 کروڑ ڈالرز تک کے انعامات کی پیشکش بھی کی ہے۔