Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ریارت (ویب ڈسک )زیارت میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے ایف سی بلوچستان کے سینئر افسران نے ملاقات کی اس موقع پر ایف سی افسران نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ایف سی بلوچستان کے افسران نے شہدا کی قبروں پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ایف سی کے سینئر افسران نے شہدا کے اہلِ خانہ سے ملاقاتوں کے دوران ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ ایف سی حکام کے مطابق ملکی سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے پولیس کے جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔واضح رہے کہ زیارت میں پولیس کے 27 اہلکاروں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔