Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

نیپال[انٹرنیشنل ڈیسک]نیپال اور تبت کی سرحدی علاقے میں اچانک آنے والے سیلاب کے بعد تقریباً 400 سیاحوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ حکام نے 18 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔نیپال ٹورازم بورڈ (این ٹی بی) کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو حکمت سنگھ آئر نے بی بی سی نیپالی کو بتایا کہ لاپتہ افراد میں 291 غیر ملکی شامل ہیں۔ ان کے مطابق بیشتر سیاح تبت میں واقع مقدس مقام کیلاش مانسرووار جا رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ ٹور آپریٹرز کی جانب سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر اعداد و شمار مسلسل اپ ڈیٹ کیے جا رہے ہیں، کیونکہ لا پتہ افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔لاپتہ افراد میں 100 سے زائد انڈین، 17 ملائیشین، 12 برطانوی اور چار جنوبی افریقی شہری ہیں، جبکہ امریکہ، آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے شہری بھی لاپتہ بتائے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بج کر 25 منٹ تک 31 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی تھی۔