استنبول سے تہران جانے والی ایرانی پرواز میں فنی خرابی، انقرہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈن کے فوری بعد حفاظتی اسکواڈ نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا

استنبول(انٹر نیشنل ڈیسک)استنبول سے تہران جانے والی ایرانی پرواز کی فنی خرابی کے باعث انقرہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ایرانی پرواز 7282 پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11:43بجے استنبول سے تہران کے لیے روانہ ہوئی۔ذرائع کے مطابق دوپہر 12بجے طیارہ 35ہزار فٹ کی بلندی پر معمول کے مطابق پرواز کررہا تھا کہ اچانک شدید فنی خرابی پیدا ہوئی اور طیارے کی بلندی کم ہونا شروع ہوگئی۔پائلٹ نے 12:13بجے طیارے میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا، ہنگامی صورتحال کے دوران طیارہ تیزی سے نیچے آیا اور 10ہزار 975فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق طیارہ 7 ہزار 815فٹ کی بلندی پر ریڈار سے غائب ہوگیا، تاہم پانچ منٹ بعد 5 ہزار 150فٹ کی بلندی پر دوبارہ ریڈار پر نمودار ہوا۔پائلٹ نے انقرہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔پرواز نے 12:29بجے انقرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت ہنگامی لینڈنگ کرلی۔لینڈنگ کے فوری بعد حفاظتی اسکواڈ نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا اور اسے ایئرپورٹ کے ایک کونے میں منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق طیارے کے انجن اسٹارٹ ہیں اور طیارہ تاحال انقرہ ایئرپورٹ پر موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *