گوجرانوالہ، تیز دھار آلے سے خاتون قتل، نندیں اور بہنوئی گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک)گوجرانوالہ کے علاقے راہوالی میں تیز دھار آلے سے خاتون کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کے الزام میں دو نندوں اوربہنوئی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیاگیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی 10 سال قبل شادی ہوئی تھی، شوہر بیرون ملک مقیم ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق معمولی جھگڑے پر ملزمان نے تیز دھار آلے سے خاتون کو قتل کیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *