Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اوستہ محمد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد خان جمالی نے جشن عید میلادالنبی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ کی ولادت باسعادت پوری انسانیت کے لیے عظیم نعمت اور اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے۔ آپ کی آمد سے دنیا کو امن، محبت، اخوت، عدل و انصاف اور انسانیت کا درس ملا۔میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ جشن عید میلادالنبی کے موقع پر نبی کریم کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں اور معاشرے میں بھائی چارے، رواداری اور امن کو فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ ہمیں نبی کریم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد خان جمالی نے جشن عید میلادالنبی کے موقع پر پوری قوم اور بالخصوص اہلِ بلوچستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت دن کے صدقے ملک پاکستان کو امن، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے۔ آمین۔