ہری پور میں درندگی کا شکار پانچ سالہ بچی کی نعش مل گئی، نماز جنازہ ادا

ہری پور(ویب ڈیسک) ہری پور میں درندگی کا شکار ہونے والی پانچ سالہ آیت نور کا نماز جنازہ کھاد فیکٹری کے گراﺅنڈ میں ادا کر دی گئی، ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ہری پور میں سولہ روز قبل آیت نور گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی اور لاپتہ ہو گئی، بچی کی پندرہ روز بعد ایک کنویں سے نعش ملی، شہر کی فضا سوگوار ہو گئی، ہر انکھ اشکبار ہوئی، شہری دھاڑیں مار کر روتے رہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج سے آیت نور کے اغوا میں پانچ ملزم شناخت کر لیے گئے، تین ملزمان پولیس نے گرفتار کر لیے، دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔گرفتار 3 ملزمان نے مجسٹریٹ کے سامنے آیت نور کو زیادتی کے بعد پھینکنے کا اعتراف کیا، پولیس کی مختلف ٹیمیں گزشتہ پانچ روز سے مختلف مقامات پر سرچ اپریشن کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *