فیصل آباد میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک،2فرار

فیصل آباد(ویب ڈیسک) فیصل آباد میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ پروکیانوالہ کے قریب ڈاکو ں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو موقع پر مارے گئے جبکہ دو موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو ں کی شناخت ذیشان اور گلفام کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈاکو پولیس کو ڈکیتی، چوری، راہزنی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، مارے گئے ڈاکوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی، جنہیں جلد حراست میں لیکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *