Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
چھتر(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی صحبت پور کے ضلعی صدر میر محمد یعقوب خان کھوسہ نے جشن عید میلادالنبی کے بابرکت موقع پر اہلِ اسلام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول تاریخِ انسانیت کا وہ عظیم اور بابرکت دن ہے جب اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب حضرت محمد مصطفی کو رحمت بنا کر دنیا میں مبعوث فرمایا انہوں نے کہا کہ حضور اکرم کی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آپ نے انسانوں کو محبت، اخوت، مساوات، عدل و انصاف، برداشت اور رواداری کا درس دیا۔ آج معاشرے میں امن و استحکام اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے ہمیں سیرتِ نبوی کے سنہری اصولوں کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا میر محمد یعقوب خان کھوسہ نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی محض خوشی منانے کا موقع نہیں بلکہ اس عہد کی تجدید کا دن بھی ہے کہ ہم حضور نبی کریم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنے کردار اور معاشرے کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو موجودہ حالات میں اتحاد، اتفاق، محبت اور باہمی احترام کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نبی کریمے انسانیت کو امن، محبت اور بھائی چارے کا ایسا درس دیا جو قیامت تک پوری انسانیت کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کریں اور معاشرے میں امن و رواداری کو فروغ دیں میر محمد یعقوب خان کھوسہ نے جشن عید میلادالنبی کے موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت دن کے صدقے پاکستان کو امن و استحکام عطا فرمائے اور ہمیں سیرتِ رسول اکرم پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے