Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)روس کی دوسری بڑی آن لائن ریٹیل کمپنی اوزون کے کئی لاجسٹک مراکز کو یوکرینی ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا گیا جس کے بعد مختلف علاقوں میں گوداموں میں آگ لگ گئی اور 3 بچے ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کراسنودار، داغستان، اسٹاوروپول اور اڈیگیا میں اس کے لاجسٹک مراکز متاثر ہوئے جبکہ بعض مقامات سے ملازمین کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔روسی وزارت دفاع کے مطابق کراسنودار میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 بچے ہلاک ہوئے جن کی عمریں 13، 15 اور 16 سال بتائی گئی ہیں، جبکہ مزید 6 بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔داغستان کے شہر مخاچکالا میں اوزون کے ایک لاجسٹک مرکز میں صبح تقریبا 5 بجے ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جبکہ کراسنودار میں بھی کمپنی کے ایک بڑے مرکز میں شدید آگ لگنے کی اطلاع ہے۔اوزون کے مطابق ایک روز قبل سامارا کے علاقے میں موجود اس کے ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا جس میں کمپنی کے متعدد ملازمین زخمی ہوئے تھے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کی جانب سے معاشی اہداف کو نشانہ بنانے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کیف کے انتہائی حساس معاشی شعبوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔