Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) 12 ربیع الاول کے سلسلے میں تیاریوں، سکیورٹی انتظامات اور دیگر ضروری امور کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر (ویسٹ) منیر احمد درانی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران، جماعت اہلسنت کے عہدیداران،علماء کانفرنس اور دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں 12 ربیع الاول کے جلوس و مجالس کے روٹس، صفائی ستھرائی، سکیورٹی، بجلی کی فراہمی اور شہر میں روشنی کے انتظامات سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں صفا کوئٹہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ (MCQ)، پی ڈی ایم اے، کیسکو، سوئی گیس، پولیس، ایف سی، محکمہ صحت (DHO) اور دیگر متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ مجالس اور جلوس کے تمام روٹس پر صفائی کے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں، تمام مجالس کے مقامات پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں جبکہ شہر اور اہم شاہراہوں پر لائٹس کی تنصیب و مرمت مکمل کی جائے۔انہوں نے سکیورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ 12 ربیع الاول کے تمام پروگرامز کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ ٹریفک مینجمنٹ، ایمرجنسی رسپانس، طبی سہولیات اور دیگر انتظامات کو بھی مربوط بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر امن و امان، صفائی، سکیورٹی اور شہری سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔