سیلانی ویلفیئر کے بانی مولانا بشیر فاروق ترکیہ میں پھسل کر زخمی ہوگئے

کراچی(ویب ڈیسک)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری اپنے دورہ ترکیہ کے دوران سیلانی ہیڈ آفس ترکیہ کے وضوخانہ میں پاوں پھسلنے کے باعث گر کر زخمی ہو گئے، جس کی وجہ سے ان کے کاندھے کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ مولانا بشیر فاروق قادری جمعے کی صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ترکیہ سے کراچی پہنچ گئے، جس کے بعد انہیں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سیلانی ویلفیئر کا کہنا ہے کہ مولانا بشیر فاروق کی طبیعت بہتر اور مستحکم ہے، جن کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *