Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج کی کوئلہ کان میں ہونے والے حادثے کی تحقیقات مکمل نہیں ہوسکیں،بلوچستان حکومت کی جانب سے اس واقعات کی تین انکواریاں کرائی جارہی ہیں۔محکمہ معدنیات کے مطابق سورینج کوئلہ کان حادثے کی تحقیقات کیلئے محکمانہ انکواری اور کورٹ آف انکوائری کرائی جارہی ہیں جنہوں نے اپنی تحقیقات مکمل کرکے پندرہ دن میں رپورٹ پیش کرنا تھی لیکن یہ دو نوں تحقیقات مکمل نہیں ہوسکی ہیں اوررپورٹ پیش کرنے کے سلسلے میں مزید وقت درکار ہے، اسی طرح حکومت بلوچستان نے وزیر اعلی معائنہ ٹیم کو اس واقعہ کی تحقیقات کرکے پندرہ دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا،لیکن سی ایم آئی ٹی نے کوئلہ کان تک جانے کیلئے سیکورٹی مہیا کرنے کیلئے محکمہ داخلہ کو مراسلہ لکھا ہے سیکورٹی ملنے کے بعد سی ایم آئی ٹی کی ٹیم دھماکے سے متاثرہ کوئلہ کان کا دورہ کرے گی۔واضح رہے کہ سورینج کی کوئلہ کان میں 30جولائی کو گیس کے دھماکے باعث 34کان کن جان بحق ہوئے تھے۔