کھٹن میں مسلح افراد کا حملہ تحصیلدار آفس اور پولیس تھانے کوآگ لگا دی

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) کچھی کے علاقے کھٹن میں مسلح افراد کا حملہ تحصیلدار آفس اور پولیس تھانے کوآگ لگا دی تمام سرکاری ریکارڈ جل گیا پوری عمارت مہندم پولیس کا سرکاری اسلحہ گولیاں واکی ٹاکی ضبط سرکاری گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ ہائی سکول کے گیٹ کے دروازے توڑ دیے گئے مسلح افراد کا عمارت پر قبضہ شدید فائرنگ پورا پورا علاقہ گونج اٹھا پولیس کے مطابق ضلع کچھی کی تحصیل کھٹن میں مسلح افراد کا تحصیلدار آفس اور پولیس تھانے پر حملہ پوری دفتر کی عمارت کو آگ لگادی گئی اور پولیس تھانہ میں گھس کر سرکاری اسلحہ گولیاں واکی ٹاکی اپنے قبضے میں لیکر تھانے کو بھی آگ لگادی جس سے دونوں عمارتیں مہندم جبکہ تمام سرکاری ریکارڈ جلکر ربکھ ہوگیا مسلح افراد نے گورنمنٹ ہائی سکول کے مین گیٹ کو توڑ کر سکول کی عمارت پر قبضہ کرلیا اور شدید فائرنگ شروع کردی گئی جس سے پورے علاقے میں سخت خوف و حراس پھیل گیا امدہ اطلاعات کے بعد مسلح افراد نے کھٹن شہر میں گشت بھی شروع کردیا ہے تاہم مقامی اور انتظامیہ کی جانب سے مسلح افراد نے مقامی پولیس اہلکاروں و دیگر سرکاری عملے کو بھی یرغمالی بنانے کی اطلاعات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *