گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مورند کالونی اوتھل کے ہیڈ ٹیچر ذوالفقار علی کی شعبہ تعلیم میں بہترین خدمات کے اعتراف میں تعریفی سند سے نوازا گیا

اوتھل (ویب ڈیسک)گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مورند کالونی اوتھل کے ہیڈ ٹیچر ذوالفقار علی کی شعبہ تعلیم میں بہترین خدمات کے اعتراف میں تعریفی سند سے نوازا گیا۔ گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول اوتھل کے پرنسپل محمد سلیم سرپرہ کی جانب سے ذوالفقار علی کو مؤثر قیادت، پابندی وقت، طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی تربیت، مطالعہ و تحریر اور یونیفارم وغیرہ کی بروقت تقسیم سمیت دیگر بہترین تعلیمی خدمات پر تعریفی سند پیش کی گئی۔اس موقع پر اسکول کے پرنسپل محمد سلیم سرپرہ، دیگر اساتذہ اور تعلیمی شخصیات موجود تھیں۔ تعریفی سند میں ہیڈ ٹیچر ذوالفقار علی کی جانب سے اسکول میں مثبت، منظم اور طلبہ دوست تعلیمی ماحول کے قیام، طلبہ کی تعلیمی ترقی، کردار سازی اور مجموعی بہتری کے لیے کی جانے والی مسلسل کاوشوں کو سراہا گیا۔تعریفی سند میں کہا گیا کہ ذوالفقار علی کی ذمہ داری، تدریسی پیشے سے وابستگی، مؤثر قیادت اور مسلسل محنت قابلِ تحسین ہے۔ ان کی خدمات نہ صرف طلبہ کی تعلیمی بہتری بلکہ ایک منظم اور بہتر تعلیمی ماحول کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔اس موقع پر موجود اساتذہ نے ہیڈ ٹیچر ذوالفقار علی کو تعریفی سند ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *