Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے نیپال میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے 86 ٹن امدادی سامان لے جانے والے کمرشل چارٹرڈ طیارے کے انتظامات اور اس سلسلے میں ضروری معاونت فراہم کی ہے۔ طیارے کے ذریعے ضروری امدادی اشیا، میں خیمے، کمبل، تیار کھانے،خشک راشن، کیمپ کے لیے ضروری سامان، حفظانِ صحت کی کٹس اور ادویات شامل ہیں، نیپال پہنچائی جارہی ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق این ڈی ایم اے نے نیپال کی حکومت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر امدادی آپریشن کو مربوط کیا۔امدادی سامان میں نیپال کی فوری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنگامی پناہ گاہوں، خوراک، صاف پینے کے پانی، ادویات اور ضروری خدمات کی بحالی سمیت متاثرہ علاقوں تک رسائی کے لیے درکار اشیا شامل ہیں۔وزارتِ خارجہ کے ساتھ مربوط انتظامات کے تحت امدادی سامان نیپال میں پاکستان کے سفیر وصول کریں گے، جس کے بعد اسے مقامی حکام، بشمول نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کر دیا جائے گا۔