کچھی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کا قبائلی رہنما کے مہمان خانے پرفائرنگ جوابی کارروائی کے بعد ملزمان نے دو گاڑیوں کو آگ لگادی

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) کچھی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کا قبائلی رہنما کے مہمان خانے پرفائرنگ جوابی کارروائی کے بعد ملزمان نے دو گاڑیوں کو آگ لگادی۔ پولیس کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے پولیس تھانہ کٹھن کی حدود گوٹھ دلادار ابڑو میں نامعلوم مسلح افراد نے جاموٹ قبیلے کے سرکردہ رہنما میر شفیع محمدابڑو کے مہمان خانے پر حملہ کردیا اور فائرنگ کی جوابی کارروائی کے بعد ملزمان فرار ہوگئے  جبکہ ملزمان نے 2ویگو گاڑیوں کو آگ لگادی جس سے گاڑیاں جل کرخاکستر ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد مقامی قبائل اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *