وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار مقبول بھٹی کے گیس کے دونوں میٹر 24 گھنٹے کے اندر لگوا دیئے

کوئٹہ(ویب ڈیسک)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار مقبول بھٹی کے  گیس کے دونوں میٹر 24 گھنٹے کے اندر لگوا دیے گئے۔درخواست گزار مقبول بھٹی نے بتایا کہ Ssgcl کی جانب سے انکے گیس کے دونوں میٹر بغیر اطلاع کے نکال کر لے گئے۔متعدد متعلقہ محکمے کو درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے دونوں میٹر فوری طور پر لگائیں جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے دونوں میٹر لگا دیے۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *