Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) ایس ایس پی نصیرآباد کی قیادت میں پولیس کا ڈیرہ مراد جمالی میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ منشیات برآمد پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ چھتر میں پولیس اور ڈاکووں کی کمین گاہوں پر چھاپے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھینی گئی موٹر سائیکلز برآمد ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ڈیرہ مراد جمالی سٹی گولہ چوک کے مقام پر اچانک منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا اس دوران پولیس نے مختلف نوعیت کی منشیات برآمد کرکے پانچ افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلے گیے جبکہ ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر کی قیادت میں پولیس کا چھتر فلیجی ودیگر علاقوں میں ڈاکووں کی کمین گاہوں پر چھاپے مارے گئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈکیتی کے دوران چھینی گئی موٹر سائیکلز برامد کرلی گئی جبکہ ملزمان فرار ہوگئے تاہم پولیس نے متعدد علاقوں کا گھراو کرکے سرچ اپریشن شروع کردی گئی ہے