Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
پشین(ویب ڈیسک) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع پشین کے ضلع سیکرٹری ایمل ترین، سینئر معاون سیکرٹری رحیم کاکڑ و دیگر نے اپنے ایک بیان
میں یونیورسٹی آف بلوچستان پشین کیمپس کو درپیش سنگین مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشین کیمپس میں عرصہ دراز سے بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیمپس میں مستقل اساتذہ کی شدید کمی ہے اور متعدد شعبہ جات میں طلبہ کو معیاری تعلیم سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ اسی طرح اندرونِ پشین طلبہ و طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت موجود نہیں جس کے باعث دور دراز علاقوں سے آنے والے طلبہ کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کیمپس کے گرد باؤنڈری وال نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کی سکیورٹی اور تعلیمی ماحول دونوں متاثر ہو رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے اس اہم تعلیمی ادارے کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کیمپس میں پانی کا شدید بحران بھی طلبہ، اساتذہ اور عملے کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع پشین نے یونیورسٹی انتظامیہ، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ مسائل کے فوری اور مستقل حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے، بصورت دیگر پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اپنے آئینی اور جمہوری حق کے تحت احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہوگی