Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی ودیگر علاقوں میں شدید گرمی اور حبس برقرار معمولات زندگی بری طرح متاثر حبس اور گرمی لگنے سے درجنوں افراد بے ہوش ڈیرہ مراد جمالی شرقی جھڈیر و دیگر علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ سے شہری چیخ اٹھے کسیکو کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی وگردونواح کے علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے جبکہ درجہ حرارت بھی 49 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئے کاروبار زندگی ٹھپ اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوچکا ہے کھیتوں اور محنت
مزدوری کرنے والے درجنوں افراد گرمی اور حبس کے باعث بے ہوش ہوگئے جن کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ڈیرہ مراد جمالی شرقی بالان شاخ منجھو شوری جھڈیر مانجھوٹی میر حسن ودیگر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے شہریوں نے کیسکو کے اعلی حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ شدید گرمی اور حبس کو مد نظر رکھتے ہوے ڈیرہ مراد جمالی شرقی ودیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کی مشکلات کو دور کیا جائے