Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے ذمہ اسپتالو ں کو واجبات کی ادا ئیگی نہ ہونے کے باعث مریضوں کوعلاج میں شدیدمشکلات کا سامنا ہے،پروگرام کے تحت کوئٹہ میں سرطان کے علاج کے ادارہ سینارکے بھی 8ہزارمریضوں کاعلاج متاثر ہورہا ہے۔بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے حکام کے مطابق اس پروگرام کے ذمہ اسپتالوں کی تقریباایک ارب روپے کی رقم واجب الاداہے،، فنڈزکی ادائیگی کیلئے محکمہ صحت نے محکمہ خزانہ کو مراسلہ جاری کردیا ہے،محکمہ نے ہیلتھ کارڈ پروگرام کی انشورنس پریمیم کی مد میں 4ارب روپے کی رقم جاری کرنے کے حوالے سے مراسلہ ارسال کیا ہے، اس کے علاوہ گزشتہ دو سال کے اخراجات کی ثمر ی بھی جمع کرادی گئی ہے، پراسس سلو ہونے کی وجہ سے رقم ریلیز نہیں ہوئے ہیں ، ادائیگی نہ ہونے سے علاج کا عمل متاثر ہے،،ادھر اس پروگرام کے تحت کوئٹہ میں قائم سرطان کے علاج کیادارہ سینارکے تقریبا 8ہزارمریضوں کاعلاج متاثر ہور ہاہے۔