ڈھاڈر میں وڈیرہ محمدرفیق کھوسہ کے ساتھ پیش آنے والے ڈکیتی کے واقعہ کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال

بولان(ویب ڈیسک)ڈھاڈر کے معروف زمیندار اور سیاسی و قبائلی بزرگ رہنماء وڈیرہ محمد رفیق کھوسہ کے ساتھ پیش آنے والے ڈکیتی کے خلاف ڈھاڈر رند پینل کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہرتال کی گئی جس کے نتیجے میں پورا شہر میں سناٹا چھا گیا اور بازار مکمل طور پر بند کیے گئے وڈیرہ علی احمد رند نے تاجر برادری اور انجمن تاجران کا رند پینل کی شارٹ کال پر وڈیرہ محمد رفیق کھوسہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھاڈر میں چوری ڈکیتی اور بدامنی سے عام شہری کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے اور سفید پوش اور عزت دار آدمی اپنی عزت بچانے کے لیے گھروں میں محدود ہوکر رہ گئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ چوروں اور لٹیروں کے خلاف ہم سب نے اپنے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ڈھاڈر اور کچھی کی قیام امن کے لیے ایک پیج پر کام کرنا ہوگا اور مشترکہ امن نیٹ ورک پر خلوص دل سے کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ علاقے کی قیام امن کے لیے رند پینل نے پہلے بھی عوام کی آواز پر لبیک کہا ہے اب بھی چوروں لٹیروں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے انہوں نے ضلع انتظامیہ کچھی سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے وہ وڈیرہ محمد رفیق کھوسہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے کر ڈکیتتوں کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچا دیا جائے تاکہ ڈھاڈر کے عوام میں پائی جانے والی تشویش اور بے چینی کا خاتمہ ہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *