Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
چارسدہ (ویب ڈیسک)چارسدہ میں سال 2015 میں شروع کیا گیا جدید پولیس لائن کا منصوبہ 12 سال گزرنے کے باوجود تاحال مکمل نہ ہوسکا۔ 25 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہونے والے منصوبے کا تقریبا 70 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے، تاہم گزشتہ کئی سال سے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث تعمیراتی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہیں۔پولیس پراجیکٹ کوآرڈینیشن یونٹ خیبر پختونخوا کے مطابق منصوبے کے لیے نظرثانی شدہ پی سی ون منظوری کے لیے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو ارسال کردیا گیا ہے، جس کی منظوری کے بعد منصوبے پر دوبارہ کام شروع کرنے کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سال 2015 میں ایمبریلہ اسکیم کے تحت پولیس لائنز، پولیس اسٹیشنز اور پولیس چوکیوں کی تعمیر کے لیے منصوبوں کی منظوری دی گئی تھی۔ اس اسکیم میں چارسدہ پولیس لائن کا منصوبہ بھی شامل تھا، جس کے لیے 210 کنال اراضی مختص کی گئی۔منصوبے کے تحت پولیس اہلکاروں کے لیے میل اور فی میل بیرکس، ایڈمنسٹریشن بلاک، مسجد، دھوبی گھاٹ، پریڈ گرانڈ، ایم ٹی ورکشاپ اور دو ڈی ایس پیز کی رہائش گاہیں تعمیر کی جانی تھیں۔ منصوبے کی منظوری کے بعد تعمیراتی کام شروع کیا گیا اور ابتدائی طور پر اس کی مجموعی لاگت تقریبا 25 کروڑ روپے مقرر کی گئی۔منصوبے کے کنٹریکٹر کے مطابق حکومت کی جانب سے اب تک تقریبا 19 کروڑ روپے جاری کیے جاچکے ہیں، جن سے پولیس لائن کے مختلف حصوں کا گرے اسٹرکچر تعمیر کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر تقریبا 70 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ تین سال سے منصوبے کے لیے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی نہ ہونے کے باعث تعمیراتی کام عملی طور پر بند ہے۔ فنڈز کی مسلسل عدم فراہمی کے باعث منصوبے کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جبکہ تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو جدید اور مربوط پولیس لائن کی سہولیات دستیاب نہیں ہوسکیں۔پولیس پراجیکٹ کوآرڈینیشن یونٹ خیبر پختونخوا کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر چارسدہ پولیس لائن کے منصوبے کا نظرثانی شدہ پی سی ون محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو ارسال کیا گیا ہے۔ پی سی ون کی منظوری کے بعد منصوبے کی باقی ماندہ تعمیر مکمل کرنے کے لیے درکار فنڈز جاری کیے جائیں گے، جس کے بعد تعمیراتی کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔چارسدہ پولیس کے لیے جدید پولیس لائن کا منصوبہ بنیادی طور پر پولیس اہلکاروں کو بہتر انتظامی، رہائشی اور عملی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا تھا، تاہم طویل عرصے سے جاری تعطل کے باعث منصوبہ تاحال پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا۔