پیپلز پارٹی این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار نامزد نہیں کریگی، بیان

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اصولی سیاست، جمہوری اقدار اور معاہدوں کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے مابین طے شدہ سیاسی ضابطہ اخلاق کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ جن حلقوں میں گزشتہ عام انتخابات میں کسی جماعت کا امیدوار کامیاب ہوا ہو یا دوسرے نمبر پر رہا ہو، وہاں دوسری اتحادی جماعت اپنا امیدوار نامزد نہیں کرے گی۔،اسی اصول اور سیاسی رواداری کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی واضح کرتی ہے کہ ملکی مفاد، سیاسی استحکام اور اتحادی سیاست کے حسن کو برقرار رکھنے کے لیے معاہدوں پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد ناگزیر ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مثبت، اصولی اور جمہوری سیاست کو فروغ دیا ہے اور آئندہ بھی باہمی احترام، جمہوری قدروں اور طے شدہ اصولوں کی مکمل پاسداری کرتی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *