Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
بارکھان(ویب ڈیسک) سب تحصیل بغاؤ میں گزشتہ شب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں رمیانی برادری کے دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے بی ایچ یو رکھنی منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بی ایچ یو رکھنی میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی اور بروقت طبی امداد نہ ملنے پر لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے لاش رکھنی بائی پاس، این-70 پر رکھ دی، جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر تحصیل رکھنی فہد حسین عمرانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے بی ایچ یو رکھنی کا دورہ کیا۔ انہوں نے مرکز صحت میں ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری، ڈیوٹی روسٹر اور زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمن کاکڑ، ڈی این پی پی ایچ آئی اور ڈی ایچ او بارکھان کی جانب سے غیر حاضر ڈاکٹرز اور متعلقہ طبی عملے کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات دیے گئے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل رکھنی فہد حسین عمرانی کو واقعے کی انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انکوائری کے دوران جس اہلکار کی ڈیوٹی سے غیر حاضری یا غفلت ثابت ہوئی، اس کے خلاف قانون و ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری مراکز صحت میں ہنگامی صورتحال کے دوران فوری طبی امداد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔انتظامیہ کی جانب سے فوری کارروائی اور ذمہ داران کے تعین کی یقین دہانی پر لواحقین نے احتجاج ختم کر دیا، جس کے بعد رکھنی بائی پاس، این-70 کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔