Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (ویب ڈیسک) نیشنل پارٹی کے رہنماء انجینئر حمید بلوچ نے بلوچستان کی موجودہ صورتِ حال پر حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ بنیادی طور پر سیاسی نوعیت کا ہے، جسے طاقت اور جبر کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پائی جانے والی بے چینی اور اضطراب کو سنجیدگی سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ حکمران اگر دیرپا امن اور استحکام چاہتے ہیں تو انہیں طاقت کے بجائے سیاسی تدبر، مذاکرات اور عوامی نمائندوں کے ساتھ بامعنی مکالمے کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔انجنیئر حمید بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے سیاسی، جمہوری اور آئینی حقوق کا احترام کیے بغیر مسائل کا مستقل حل ممکن نہیں۔ ریاست اور حکمرانوں کو زمینی حقائق کا ادراک کرتے ہوئے عوام کے تحفظات دور کرنے کے لیے سنجیدہ اور نتیجہ خیز اقدامات اٹھانے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کا حل بندوق نہیں بلکہ سیاست،
جمہوری عمل، انصاف اور بامعنی سیاسی مذاکرات میں مضمر ہے۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ماضی کی پالیسیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے بلوچستان کے عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔