پنجگور میں مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افرادجھلس کرزخمی

پنجگور(ویب ڈیسک)پنجگور میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئیپولیس کے مطابق پہلا وقعہ حاجی یاسین مارکیٹ کے قریب پیش آیا جہاں ضعیف العمر عبداللہ ساکن چتکان نامعلوم مْسلح افراد کے فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور پولیس موقع پر پہنچ گئے  لاش ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا دوسرا واقعہ ایرانی تیل بردار زمباد گاڑی میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا ریسکیو ذرائع کے مطابق رحمت کراس کے قریب گاڑی کا  ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جس سے گاڑی میں  آگ بھڑک اٹھی  گاڑی میں سوار 2 افراد جھلس کرشدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ  ہسپتال  منتقل کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *