پنجاب اسمبلی کا اجلاس مختصر کارروائی کے بعد ملتوی،ایک بل کی منظوری دی گئی

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی کا اجلاس مختصر کارروائی کے بعد آج جمعرات دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کر دیاگیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 40 منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئر پرسن سمیع اللہ خان کی صدارت میں شروع ہوا۔اجلاس محکمہ سیاحت آثار قدیمہ و عجائب گھر سے متعلق صرف ایک سوال کے جواب کے بعد ختم ہوگیا۔وقفہ سوالات کے دوران تمام سوالات ارکان کی عدم موجودگی کے باعث ختم کر دیئے گئے۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کی عدم دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ  اپوزیشن کے صرف آٹھ جبکہ حکومتی بنچوں پر تیس کے قریب ارکان موجودتھے۔سرکاری کارروائی کے آغاز پر گزشتہ روز بھی اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کر دی۔کورم پورا نہ ہونے پر پینل آف دی چیئرپرسن کی ہدایت پر پانچ منٹ کے لئے گھنٹیاں بجانے کے باوجود کورم پورا نہ ہوسکا جس کے بعد اجلاس پندرہ منٹ کے لئے ملتوی کردیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس پندرہ منٹ کی بجائے آدھے گھنٹے بعد دوبارہ شروع ہوا۔ایوان میں سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپنیورشپ اتھارٹی بل 2026 کی کثرت رائے سے منظوری دی گئی۔ اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پرپینل آف چیئر پرسن سمیع اللہ خان نے اجلاس آج بروز جمعرات مورخہ 3ستمبر دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *