Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
گنداواہ(ویب ڈیسک) جھل مگسی کے علاقے نگور میں کرش پلانٹ سے اغوا کیے گئے تین افراد کو پولیس اور مقامی افراد کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 15 اگست 2026 کو شام تقریباً ساڑھے چار بجے 12 سے 15 مسلح افراد 7 سے 8 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر نگور کے علاقے میں واقع کرش پلانٹ پہنچے اور وہاں موجود تین افراد کو اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔اغوا ہونے والوں میں سکندر علی ولد امام بخش، رہائشی جھل مگسی، محمود ولد حاجی رحمت اللہ، رہائشی کوئٹہ، اور نیاز علی، رہائشی ڈی ایم جمالی شامل تھے۔واقعے کے بعد جھل مگسی پولیس نے مقامی کمیونٹی کے تعاون سے مغویان کی تلاش اور بحفاظت بازیابی کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔ مسلسل کاوشوں کے بعد تینوں مغوی افراد کو آج بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا اور انہیں بغیر کسی تاوان کی ادائیگی کے اپنے گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق تینوں افراد کی بازیابی میں جھل مگسی پولیس اور مقامی کمیونٹی کا تعاون اہم اور قابلِ تحسین رہا۔پولیس ترجمان کے مطابق واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔