Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
بھونیشور(کشمیر ڈیسک) بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست اڈیسہ میں ہندو توا غنڈوں نے ایک مسلم جوڑے کو انتہائی توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا اور ”جئے شری رام“نعرے لگانے پر مجبور کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ریاست کے دارلحکومت بھونیشور میں پیش آیا ہے۔ غنڈوں نے مسلمان میاں بیوی کو انہائی توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا اور ”جئے شری رام“ کا نعرہ لگانے پرمجبور کیا۔ واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ہندو توا غنڈوں کو مسلم جوڑے کو ہراساں اور ان کی تذلیل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ غنڈوں نے دونوں کو گھٹنے ٹیکنے، کان پکڑنے اور بار بار ہندو توا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔