Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ (ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی ماتحت تحصیلوں اور یونٹوں کے امراء و نظماء کا نمائندہ اجلاس ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق کی زیرِصدارت ضلعی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں اور یونٹوں کی جانب سے اپنی تنظیمی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں اجلاس میں جماعت کو مزید فعال، منظم اور متحرک بنانے، تنظیمی دوروں کو نتیجہ خیز بنانے، کمزور و غیر فعال یونٹوں کی تنظیمی فعالیت بحال کرنے اور جماعتی نظم و ضبط کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کی گئیں۔ اس موقع پر تحصیلوں اور یونٹوں کی سطح پر تنظیمی سرگرمیوں میں تسلسل باقاعدگی سے اجلاسوں کے انعقاد، ذمہ داران اور کارکنان کے درمیان رابطے، کارکنان کی فکری و تنظیمی تربیت اور جماعتی پروگراموں میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں اس امر پر بھی تاکید کی گئی کہ تحصیل و یونٹ کے تمام ذمہ داران اپنی ذمہ داریوں کو محض عہدے تک محدود رکھنے کے بجائے اسے باقاعدہ جماعتی خدمت اور تنظیمی امانت سمجھتے ہوئے فعال کردار ادا کریں۔ امراء و نظماء اپنے علاقوں میں جماعتی نظم کو مستحکم کرنے، کارکنان سے مسلسل رابطہ رکھنے، مجلسِ عاملہ، مجلسِ عمومی اور مجلسِ شوریٰ کے اجلاس دستور کے مطابق بروقت منعقد کرنے تنظیمی امور کی بروقت تکمیل اور ضلعی جماعت کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ اجلاس سے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس اور دیگر ذمہ داران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم پر مسلط حکمران حکمت اور بصیرت سے محروم ہیں ان کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک و قوم مسلسل مصائب و مشکلات سے دوچار ہیں۔ موجودہ حکمرانوں میں درپیش مسائل اور سنگین بحرانوں کے حل کی صلاحیت نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی قیادت ملک کے فکری و نظریاتی اثاثے کی محافظ ہے اور جماعت اپنی دینی ملی اور قومی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جماعتی صفوں کو منظم، فعال اور مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اس لیے ہر سطح کے ذمہ داران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے جماعتی نظم کے استحکام اور کارکنان کی مؤثر رہنمائی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔