Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد[ویب ڈیسک]وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے اندوہناک واقعہ میں 14 نومولود جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور دِلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ ا ن کا کہناتھا کہ بچوں کے ساتھ ایسی صورتحال ناقابلِ تلافی ہے۔ واقعہ کے محرکات کا تفصیلی جائزہ لیا جاۓ اور ذمہ دران کا تعین کرکے ان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعظم نے معصوم بچوں کے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت کرتے ہوئےکہا کہ اس اندوہناک واقعے پر دل رنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔