پروفیسر قاسم جان کو چین کیفرینڈشپ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

پشاور(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی ماہرِ ارضیات اور ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ایم قاسم جان کو پاکستان اور چین کے درمیان سائنسی تعاون اور علمی تبادلوں کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں غیرملکی ماہرین کے لیے چین کے اعلیٰ ترین اعزاز چائنا فرینڈشپ ایوارڈسے نوازا دیا گیا۔گوادر پرو کے مطابق جامعہ پشاور نے اس اعزاز کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اعزازی پروفیسرِ ارضیات اور سابق وائس چانسلر کو اس باوقار بین الاقوامی اعزاز کے حصول پر مبارکباد پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق جامعہ پشاور کے اعزازی پروفیسرِ ارضیات اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ممتاز قومی پروفیسر ڈاکٹر قاسم جان نے پاکستان اور چین کے درمیان سائنسی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، انہیں 2024 میں چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے انٹرنیشنل سائنٹیفک کوآپریشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔دنیا بھر میں معروف ماہرِ ارضیات کی حیثیت سے پروفیسر قاسم جان نے شمال مغربی ہمالیہ، نگرپارکر اور بلوچستان کی ارضیات پر وسیع تحقیق کی ہے۔ ان کی تحقیقی خدمات سے زمینی پرت کی ارتقائی ساخت، معدنیات، سنگِ شناسی اور ارضی ساختی حرکیات کے بارے میں سائنسی فہم کو نمایاں فروغ ملا ہے۔ انہوں نے سیکڑوں سائنسی تحقیقی مقالات اور کتب تحریر اور مرتب کی ہیں جبکہ دنیا بھر کے مختلف تحقیقی اداروں کے ساتھ بھی تعاون کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اپنے ممتاز علمی و تحقیقی کیریئر کے دوران پروفیسر قاسم جان جامعہ پشاور، قائداعظم یونیورسٹی اور سرحد یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدوں پر فائز رہے۔ انہوں نے پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے صدر اور الائنس آف انٹرنیشنل سائنس آرگنائزیشنز (ANSO)کے بانی نائب صدر سمیت متعدد قومی و بین الاقوامی سائنسی قیادتی عہدوں پر بھی خدمات انجام دیں۔رپورٹ کے مطابق سائنس اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں متعدد قومی و بین الاقوامی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے، جن میں پاکستان کے ہلالِ امتیاز، ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز شا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *