Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کراچی(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے دورے کے دور ان کاؤنٹرز پر امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے ملے اور امیگریشن پراسیس بارے پوچھا۔وزیر داخلہ کے دورے کے دوران امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہوا، وزیر داخلہ نے موقع پر ہی متعلقہ حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور امیگریشن سسٹم کی خرابی فوری دور کرنے کی ہدایت کی وزیر داخلہ نے کہاکہ سسٹم ڈاؤن ہونے کی صورت میں متبادل انتظام کا بندوبست رکھا جائے۔ محسن نقوی نے کہاکہ امیگریشن پراسیس کسی صورت رکنا نہیں چاہیے۔ وزیرداخلہ نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیا اور کہاکہ نامکمل اور بغیر تصدیق شدہ دستاویزات کے حامل مسافر کو کسی صورت سفر کی اجازت نہیں۔