نصیرآباد کے علاقے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بجلی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی

 ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک)نصیرآباد کے علاقے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بجلی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے گوٹھ رزاق شر کے قریب نامعلوم افراد نے اوچ پاور پلانٹ سے سندھ اور پنجاب کو جانے والی بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کررکھا تھا پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بروقت اطلاع ملنے پرموقع پر پہنچ کر 3کلو گرام وزنی دھماکہ خیز مواد ناکارہ بناکرقبضے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس نے مزید کارروائی کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *