لارڈز ٹیسٹ سے پہلے انگلش بلے بازوں کی بائیں ہاتھ کے اسپنرز پر خاص پریکٹس

لندن (سپورٹس ڈیسک)لارڈز ٹیسٹ سے پہلے انگلش بلے بازوں نے بائیں ہاتھ کے اسپنرز پر خاص پریکٹس کی تاکہ وہ پاکستان کے بائیں بازو والے باؤلرز کا مقابلہ کر سکیں۔پاکستان کی طرف سے ہیڈنگلے لیڈز پر کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو صرف 3 دن میں اننگز اور 103 رنز سے شکست دی تھی تاہم پاکستان کے 33 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر علی عثمان نے 24 اوورز میں 95 رنز دے کر 5 وکٹ کی پرفارمنس پیش کی تھی۔وہاڑی سے تعلق رکھنے والے علی عثمان کی یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی 5 وکٹ کی بولنگ پرفارمنس تھی۔لارڈز ٹیسٹ سے پہلے انگلش بیٹس مینوں نے نیٹ پریکٹس میں بائیں ہاتھ کے اسپنرز پر خاص توجہ کے ساتھ بیٹنگ کی، انگلش ٹیم مینجمنٹ نے نیٹ پریکٹس کے لیے بلخصوص بائیں ہاتھ کے اسپنرز کو بڑی تعداد میں مدعو کر رکھا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *