Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
لاہور(ویب ڈیسک)جمعیت علما ئے اسلام(س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ مولانا احسان الحق کی وفات بہت بڑا صدمہ ہے، مولانا احسان الحق کی علمی بصیرت، سادگی، اخلاص، تقوی اہلِ علم و دین کیلئے ہمیشہ قابلِ قدر رہیں گی، اپنی زندگی میں انہوں نے اشاعت دین، اصلاح و تربیت کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔اپنے تعزیتی بیان میں رہنماؤں نے مزید کہا کہ حضرت مولانا احسان الحق صاحب ایک جید عالمِ دین، صاحبِ نسبت بزرگ، ممتاز مترجم اور دینی و دعوتی خدمات انجام دینے والی عظیم شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی قرآن و سنت کی تعلیم، دین کی دعوت و تبلیغ، اصلاحِ معاشرہ اور عوام کی دینی رہنمائی کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی وفات سے علمی، دینی اور دعوتی حلقوں میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے، جس کا پر ہونا آسان نہیں۔