Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
پشاور (ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بھی انتہائی خراب ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے سے ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے، اس لیے پٹرولیم لیوی کا خاتمہ، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، بجلی اور روٹی سستی کی جائے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے آئی پی پیز کے خلاف دھرنے کے نتیجے میں بجلی کے شعبے میں عوام کو ریلیف ملا، ایسا نہیں ہوسکتا کہ دھرنا ہو اور کسی کو کوئی فرق نہ پڑے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پشاور، لاہور، کراچی، چترال، حیدرآباد اور کوئٹہ میں دھرنے جاری ہیں جبکہ فیصل آباد، اسلام آباد سمیت مختلف اضلاع میں بھی احتجاج ہو رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی سیاسی جماعت عوام کے لیے نہیں نکلی، ملک میں 49 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، اس کے باوجود بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔امیر جماعت اسلامی نے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کی زندگی کی شاہراہیں بند کر رکھی ہیں، شریف خاندان نے ملک کو برباد کرکے رکھ دیا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ 3 ستمبر کو عوام کے حقوق کے لیے بھرپور ملک گیر ہڑتال کی جائے گی، ان کا تاجر برادری سے ہڑتال میں بھرپور ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انجمن تاجران سمیت تمام تنظیموں سے جماعت اسلامی کی کمیٹی رابطے میں ہے۔