ملک انتشار ،خلفشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ، نوجوان ملک میں اتحاد ،اتفاق پیدا کرنے میں اپنا کرداراد اکریں ،سیدال خان ناصر

کوئٹہ(ویب ڈیسک) قائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان اسوقت سفارتی اور دفاعی محاذ پر دنیا کے افق پر ابھر رہا ہے مکہ معاہدے پر عملدرآمد سے نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں امن اور مسلم امہ کا دفاع ہوگاپاکستان کو اب عالمی سطح پر ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ملک میں اسوقت اتحاد،اتفاق کی ضرورت ہے انتشار کی بجائے افہام و تفہیم کو فروغ دیا جائے ۔یہ بات انہوں نے پیر کو مسلم لیگ(ن ) کے رہنما ارشد گجر، جہانگیر خان خرٹی،سمیرا خان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدے کے بعد سہ فریقی عسکری وسیاسی قیادت کا اجلاس ہونا انتہائی خوش آئنداور محفوظ مستقبل کی علامت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدہ امت مسلمہ کے دفاع کیلئے اہم ترین معاہدہ ہے جبکہ اس معاہدے پر من و عن عملدرآمد کرنے کیلئے فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی خوش آئند بات ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت پہلا جنرل سیکرٹری پاکستان سے ہوگا یہ معاہدہ صرف دفاع ہی نہیں بلکہ دفاعی صنعت ،مشترکہ پیداوار ،تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں کلیدی کرداراد اکریگا یہ معاہدہ پاکستان ،سعودی عربیہ اور ترکیہ کی ترقی و خوشحالی اور سفارتی تعلقات کے لئے بھی انتہائی اہم ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جس طرح دنیا میں دفاعی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے اسکی مثال نہیں ملتی امید ہے کہ مستقبل میں ملک اس معاہدے کے ثمرات سے مستفید ہوگا۔انہوںنے نوجوانوں پر زوردیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک میں اتحاد ،اتفاق پیدا کرنے میں اپنا کرداراد اکریں ملک اسوقت انتشار ،خلفشار کا متحمل نہیں ہوسکتا نوجوان آئی ٹی ،تعلیم ،صنعت کاری سمیت دیگر اہم شعبوں میں مہارت حاصل کریں تاکہ وہ نہ صرف اپنے اوراپنے خاندان بلکہ ملک کیلئے بھی کارگرثابت ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم کسی بھی گمراہ کن پروپیگنڈے کے زیراثر آنے کی بجائے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرے۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما ارشد گجر نے قائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر کو کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا۔ دریں اثنائ قائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے کوئٹہ میں دوست محمد ناصر کے بھائی حاجی محمدایوب ناصر کے انتقال پر انکی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *