عدالتِ ثالثی کا فیصلہ قانون کی حکمرانی، بین الاقوامی معاہدوں کے احترام اور پاکستان کے جائز آبی حقوق کی واضح توثیق ہے،صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق دی ہیگ میں مستقل عدالتِ ثالثی کے متفقہ فیصلے کو پاکستان کے اصولی مؤقف اور عالمی قانون کی اہم فتح قرار دیا ہے۔میر ظہور احمد بلیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ مستقل عدالتِ ثالثی کا متفقہ فیصلہ اس امر کی واضح توثیق ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا غیر مؤثر نہیں کرسکتا اور معاہدہ بین الاقوامی قانون کے تحت بدستور نافذ العمل اور فریقین کے لیے پابند ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے نے پاکستان کے آبی حقوق اور عالمی قوانین کی بالادستی کے اصول کو مضبوط کیا ہے۔ ان کے مطابق سندھ طاس معاہدہ خطے میں پانی کی تقسیم کے حوالے سے ایک اہم بین الاقوامی معاہدہ ہے اور اس کی قانونی حیثیت کو یکطرفہ اقدام سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ عدالتِ ثالثی کا فیصلہ قانون کی حکمرانی، بین الاقوامی معاہدوں کے احترام اور پاکستان کے جائز آبی حقوق کی واضح توثیق ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *