Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اوستہ محمد(ویب ڈیسک)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی صوبائی وزیر لائیواسٹاک سردارزادہ میر فیصل خان جمالی اور آئی جی بلوچستان محمد طاہر کی ہدایات پر ضلع پولیس اوستہ محمد کو پولیس کی پٹرولنگ، نقل و حرکت اور جرائم کی روک تھام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے 15 نئی موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی
ہیں۔ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذالرحمٰن نے موٹر سائیکلوں کی چابیاں متعلقہ ایس ایچ اوز اور انچارجز کے حوالے کیں، تاکہ انہیں متعلقہ تھانوں اور یونٹس میں پٹرولنگ و دیگر سرکاری امور کے لیے استعمال کیا جا سکے۔اس موقع پر ایس پی اوستہ محمد نے متعلقہ افسران کو موٹر سائیکلوں کی مناسب دیکھ بھال، بروقت مینٹیننس اور ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ایس پی اوستہ محمد نے کہا کہ نئی موٹر سائیکلوں کی دستیابی سے پٹرولنگ، بروقت رسپانس اور جرائم کی روک تھام میں مزید بہتری آئے گی، جس سے ضلع میں مؤثر پولیسنگ اور عوام کے تحفظ کو مزید تقویت ملے گی۔