صدر زرداری کی ہنگری کے نو منتخب صدر کو مبارکباد، دوطرفہ شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور, صدرمملکت

 اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے آندراش باکا کو ہنگری کے صدر منتخب ہونے پر اور ہنگری کے عوام کو ان کے قومی دن پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔اپنے پیغام میں صدر مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی پاکستان اور ہنگری کے تعلقات آنے والے سالوں میں مضبوط تر ہوں گے۔صدر زرداری نے کہا کہ وہ دوطرفہ تعاون خصوصا سیاسی و پارلیمانی تبادلوں، تجارت و سرمایہ کاری، ترقیاتی تعاون، موسمیاتی اقدامات، تعلیم، ثقافت اور ہجرت و نقل و حرکت کے شعبوں میں مزید وسعت دینے کے لیے نو منتخب صدر باکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔صدر مملکت نے نو منتخب صدر باکا کی صحت، عافیت اور کامیابی کے ساتھ ساتھ ہنگری کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی نیک تمناں کا بھی اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *