پشین کے علاقے سرانان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پشین کے علاقے سرانان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جاتے ہوئے دو گاڑیاں،اسلحہ اور دو اہلکاروں کو اپنے ہمراہ لے گئے جنہیں بعد ازاں چھوڑدیا گیا۔ذرائع کے مطابق جمعرات کو سرانان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا اور جاتے ہوئے پولیس کی 2گاڑیاں،اسلحہ اور 2اہلکاروں کواپنے ہمراہ لے گئے مسلح افراد نے بعد ازاں دونوں پولیس اہلکاروں کو چھوڑدیا۔واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *