Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے کچرا پوائنٹس، عوامی واش رومز اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مختلف جائیدادوں کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران ایڈمنسٹریٹر نے شہر میں صفائی کی صورتحال، کچرا اٹھانے کے انتظامات، واش رومز کی حالت اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جائیدادوں سے متعلق امور کا موقع پر جائزہ لیا۔بشیر احمد بڑیچ نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے، کچرا پوائنٹس کی باقاعدگی سے صفائی یقینی بنائی جائے اور عوامی واش رومز کی صفائی و دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ کارپوریشن کی جائیدادوں کے تحفظ اور مناسب استعمال کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ایڈمنسٹریٹر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہری مسائل کے فوری ازالے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے فیلڈ میں موجودگی مزید یقینی بنائی جائے اور صفائی سمیت دیگر میونسپل امور کی نگرانی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔