Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
گوادر(ویب ڈیسک) ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے کہا ہے کہ گوادر میں قائم ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کمپلیکس بلوچستان میں الیکشن کمیشن کی جدید، خوبصورت اور دلکش عمارتوں میں سے ایک ہے، جس کے قیام سے شہریوں کو انتخابی خدمات اور متعلقہ سہولیات بہتر اور منظم ماحول میں میسر آئیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کمپلیکس گوادر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال، ریجنل الیکشن کمشنر مکران بمقام تربت محمد بلوچ، انتظامی و پولیس افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور علاقائی عمائدین نے شرکت کی۔شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے مضبوط ادارہ جاتی ڈھانچہ اور بہتر عوامی سہولیات ناگزیر ہیں۔ الیکشن کمیشن بلوچستان مختلف اضلاع میں جدید کمپلیکسز کی تعمیر کے ذریعے انتخابی اداروں کی استعداد کار اور بنیادی سہولیات کو بہتر بنا رہا ہے، تاکہ شہریوں کو انتخابی خدمات مؤثر، منظم اور عوام دوست انداز میں فراہم کی جا سکیں ان کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کمپلیکس گوادر اسی سلسلے کی کڑی ہے، جو انتخابی امور کی انجام دہی، ریکارڈ کے تحفظ اور شہریوں کو انتخابی سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید اور موزوں ماحول فراہم کرے گا اس موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات کے سب ڈویڑنل آفیسر جنبد کاشانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپلیکس ایک ایکڑ رقبے پر 235 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ منصوبہ وفاقی پی ایس ڈی پی 2023 کے تحت شروع ہوا اور 2026 میں مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا گیاہے۔