سوشل میڈیا پر وائرل ڈکیتی کی ویڈیو کا ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد سے کوئی تعلق نہیں، پولیس کی جانب سے تردید

اوستہ محمد(ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ بعض نیوز چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ڈکیتی کی ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس کے ساتھ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ ڈکیتی تھانہ صدر اوستہ محمد کی حدود میں ہوئی ہے، جو کہ بالکل غلط اور بے بنیاد ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد واضح کرتی ہے کہ مذکورہ ویڈیو میں دکھائی گئی واردات ضلع اوستہ محمد کے کسی بھی تھانے کی حدود میں پیش نہیں آئی اور نہ ہی اس حوالے سے ضلع کے کسی بھی تھانے میں کوئی رپورٹ یا مقدمہ درج ہوا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد مذکورہ ویڈیو کو ضلع اوستہ محمد سے منسوب کیے جانے کی سختی سے تردید کرتی ہے اور عوام و میڈیا نمائندگان سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ معلومات کو پھیلانے سے گریز کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *