Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) سوراب پولیس نے چوری کے مقدمے میں مطلوب 2مفرورملزمان کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والی آلٹو گاڑی برآمد کرلی۔ایس پی سوراب خورشید احمد بلوچ کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سوراب بلاول بلوچ کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او سٹی محمد یونس محمد شہی، ایڈیشنل ایس ایچ او محمد اسماعیل نیچاری اور ہیڈ محرر محمد عظیم خلدی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مفرور حفیظ اللہ اوراسکے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے گرفتا ر ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی آلٹوکار بھی قبضے میں لے لی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی۔