سعودی پروفیشنل فٹبال لیگ،النصر کی مسلسل دوسری فتح، النصر نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے الریاض کو چار صفر سے شکست دے دی

ریاض (سپورٹس ڈیسک) سعودی پروفیشنل فٹبال لیگ میں النصر نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے الریاض کو چار صفر سے شکست دے دی۔میچ میں النصر کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا، پرتگالی سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے بھی ایک گول کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، النصر نے دونوں میچز جیت کر سیزن کا پر اعتماد آغاز کیا ہے،دوسری جانب انگلش پریمیئر لیگ کے نئے سیزن کا بھی آغاز ہوگیا، جہاں دفاعی چیمپئن آرسنل نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کووینٹری سٹی کو تین صفر سے شکست دیدی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *