Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں سریاب، کیچی بیگ میں گزشتہ روز فورسز کی جانب سے چھاپوں، گرفتاریوں اور گھروں میں توڑ پھوڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئے روز سریاب میں چادر و چار دیواری کی تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے اور شہریوں کے گھروں سے قیمتی سامان بھی اٹھایا جا رہا ہے، جو کسی طور قابلِ قبول نہیں بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، کارکنان کو گرفتار کیا گیا اور گھروں سے قیمتی اشیاء اٹھانے کے ساتھ ساتھ توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ گھروں میں اس انداز سے داخل ہونا خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنا انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے، جو ایک غیر جمہوری، غیر قانونی اور منفی عمل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے سریاب کے شہریوں کو بلاجواز تنگ و ہراساں کرنے میں مصروف ہے، جس کی نیشنل پارٹی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت ایسے منفی اور غیر قانونی اقدامات کا فوری خاتمہ کیا جائے، گرفتار افراد کو رہا اور عوام کو بلاجواز ہراساں نہ کیا جائے اور شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق، چادر و چار دیواری کے تقدس اور عزت و وقار کا ہر صورت احترام یقینی بنایا جائے۔